تجارتی محصولات پر چین کا دو ٹوک موقف

تجارتی محصولات پر چین کا دو ٹوک موقف
تجارتی محصولات پر چین کی طرف سے امریکہ کو دوٹوک جواب دے دیا گیا ہے، چینی وزارتِ خارجہ نے واضح موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ چین تجارتی محصولات کو دباؤ کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم محصولات کی ایسی جنگ کے خلاف ہیں جو کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے، نہ ہی چین، نہ امریکہ کے اور نہ ہی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، جبکہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک کو خط لکھیں گے، جن میں وہ ان ممالک پر زور دیں گے کہ وہ امریکہ سے تجارتی معاہدہ کریں نہیں تو پھر وہ اپنی مصنوعات پر بھاری ٹیکس کے لیے تیار رہیں۔









