تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچیاں جاں بحق

0
140
تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچیاں جاں بحق

تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچیاں جاں بحق

لاڑکانہ کے علاقے باڈہ میں تالاب میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کی 4 بچیاں ڈوب کر جاں بحق، چاروں بچیاں آپس میں کزنز تھیں، پولیس کے مطابق تین سالہ بشرا اور 4 سالہ حمیرا تالاب میں ڈوبیں تو سات سالہ آمنہ اور غلام فاطمہ نے ان کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ بھی ڈوب گئیں۔

چاروں بچیاں پاوں سلپ ہونے سے پانی میں جا گریں، جب ایک بچی کی نعش پانی میں تیرتی نظر آئی تو پھر باقی کو تلاش کیا گیا تو وہ بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ملی، لاشیں گاؤں پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا، گھر والوں نے بچیوں کا پوسٹ مارٹم سے منع کر دیا اور بچیوں کو نمازہ جنازہ کے بعد دفن کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply