تاریخ کا بدترین طوفان فلوریڈا سے ٹکراگیا

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست فلوریڈا کو صدی کے طاقتور ترین سمندری طوفان ملٹن کا سامنا ہے۔ تاریخ کے بدترین طوفان کے باعث 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں اور تقریباً 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز فلوریڈا کی مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جب حکام نے 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو انخلا کا حکم دیا۔
حکام نے اب 7.2 ملین افراد کو فوری طور پر انخلا کا حکم دیا ہے جب کہ فلوریڈا میں 2 ہزار پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ٹمپا بے اور جنوبی حصے کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔ اس سے قبل سمندری طوفان ہیلین فلوریڈا سے ٹکرایا تھا جس سے جنوبی ریاستوں میں تقریباً 250 افراد ہلاک ہوئے تھے۔








