
ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں گھر میں چوری کی بڑی واردات۔ چور 16.5 ملینکروڑ مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کر کے لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق ساندہ ریواز گارڈن کی رہائشی نادیہ عمران اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر سے باہر تھی۔ چور کچن کے دروازے کی جالی کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے۔
گھر سے 575 تولے طلائی زیورات، 150 تولے چاندی اور 40 لاکھ کی نقدی چوری کر لی گئی۔ چور رات گئے داخل ہوئے اور لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ مدعی نادیہ عمران کا کہنا ہے کہ میرے اور میری تمام بہنوں کے زیورات میرے والدین کے گھر پڑے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میرے والدین مجھ سے ملنے بحریہ ٹاؤن آئے، چور گھر کے پیچھے سے چوری کر کےلے گئے۔









