تاجر نے بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

0
206
تاجر نے بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

ہاٹ لائن نیوز : فیصل آباد میں کپڑے کے تاجر نےدوبیویوں اور چاربچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی ہے۔

گھر کے سربراہ کی 2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کا واقعہ تھانہ نشاط آباد کی حدود میں پیش آیا۔ واقعہ گلشن مدینہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا، کاظم جواد کی 2 شادیاں تھیں۔ مرنے والوں میں دونوں بیویاں 22 سالہ یمنا، 19 سالہ عنبرین 8 سالہ روما اور 7 سالہ موسیٰ شامل ہیں۔ ریسکیو نے تمام لاشوں کوپوسٹ مارٹم کیلیےہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ کاظم جواد کارخانہ بازارمیں کپڑےکاتاجر ہے، قتل کی وجہ دوسری شادی بھی ہو سکتی ہے۔

Leave a reply