
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے واٹر پمپ فلائی اوور پر تاجر سے 60 لاکھ روپے مالیت کے آئی فونز چھین لیے گئے۔ تاجر 35 آئی فون لے کر صدر موبائل مارکیٹ سے نکل رہا تھا کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے اسے روک لیا۔
تفصیلات کیمطابق کراچی میں واٹرپمپ فلائی اوور پر تاجر کے 60 لاکھ مالیت کے آئی فونز مبینہ طور پر چوری ہو گئے۔
متاثرہ تاجر کا کہنا ہے کہ ہم 35 موبائل لیکر صدر موبائل مارکیٹ سے نکلےتھے۔ واٹر پمپ فلائی اوور پرہمیں 2 موٹر سائیکلوں پرسوار 4 ملزمان نے روک لیا اورپرس اور دیگر سامان بھی چھین لیا گیا، واقعہ کے خلاف تھانہ سمن آباد میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔









