
کالعدم دہشت گرد تنظیم “بلوچ لبریشن آرمی”بھارتی خفیہ ایجنسی “ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ” کی ذیلی تنظیم بن گئی ہے، جس نےرا کی طرز پر اپنا خصوصی انٹیلی جنس سیل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں دہشت گردی، خودکش بم دھماکوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث بی ایل اے کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے اور اس نے اپنا ایک انٹیلی جنس سیل قائم کر رکھا ہے جس کا نام “زیفیر انٹیلی جنس ریسرچ اینڈ اینالیسس بیورو”زراب ہے۔
نے ایک بیان میں کہاہےکہ زراب بلوچ لبریشن آرمی کا منظم اور مربوط انٹیلی جنس ونگ ہے جس میں سینکڑوں پیشہ ور افراد، محققین، مخبر، آئی ٹی ماہرین، ڈیٹا تجزیہ کار اور تفتیش کار شامل ہیں۔ اور اس کے ارکان ملکی تنصیبات میں دراندازی کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔









