
ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی میں بیٹوں نے بوڑھے والدین کو تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا جب کہ سی پی او نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کی حدود میں بوڑھے والدین کو بیٹوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے والدین زخمی ہوگئے جب کہ بیٹوں نے تشدد کے بعد والدین کو زبردستی گھر سے نکال دیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن میں بزرگ خاتون کی شکایت پر چاروں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے بزرگ والدین پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔








