بیوی کی کھوئی ہوئی انگوٹھیاں ڈھونڈنے کے لیے شوہر کچرے کے ڈھیر پر جا پہنچا

0
273
بیوی کی کھوئی ہوئی انگوٹھیاں ڈھونڈنے کے لیے شوہر کچرے کے ڈھیر پر جا پہنچا

کینیڈا میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کی شادی کی انگوٹھیاں ڈھونڈنے کے لیے کچرے کا ڈھیر چھان مارا، اور بالآخر انہیں کامیابی بھی ملی۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک جوڑا سنیما سے واپسی پر پاپ کارن کا خالی بیگ گھر کے صحن میں پھینک بیٹھا۔ کچھ دیر بعد معلوم ہوا کہ بیوی کی قیمتی انگوٹھیاں اسی تھیلے میں غلطی سے گر گئی تھیں، جو کچرے کے ساتھ ہی گھر سے اٹھا لی گئی تھیں۔

گھر کی نگرانی کیمروں کی فوٹیج سے تصدیق کے بعد، شوہر اسٹیو وان نے فیصلہ کیا کہ وہ لینڈ فل سائٹ (کچرا پھینکنے کی جگہ) جا کر خود تلاش کرے گا۔ دستانے اور بیلچہ لے کر، وہ وہاں پہنچا اور کچرے میں سے اپنی بیوی کے انگوٹھیاں تلاش کرنا شروع کیں۔

حیرت انگیز طور پر، اسٹیو کو ایک گھنٹے کے اندر وہ دونوں انگوٹھیاں مل گئیں۔ انہیں تلاش کرنے میں مدد ان کھانے کی اشیاء سے ملی، جنہیں وہ پہچان سکے اور جو اسی دن گھر سے پھینکی گئی تھیں۔

اسٹیو کا کہنا تھا کہ جب انسان نیت اور یقین کے ساتھ آگے بڑھتا ہے تو وہ وہ کچھ بھی حاصل کر سکتا ہے جو بظاہر ناممکن لگتا ہے۔

Leave a reply