بیوی کو قتل کرنے والا شوہر بھی رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل

بیوی کو قتل کرنے والا شوہر بھی رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل
حیدرآباد میں سفاک شوہر نے کدال کے وار سے بیوی کو قتل کر دیا، بعد میں بیوی کے رشتے داروں نے شوہر کو بھی قتل کر دیا، حیدرآباد پولیس کا کہنا یہ ہے کہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے گاؤں خداڈنو پنھور کے علاقے میں پیش آیا جہاں پر گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے کدال کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کے رشتے داروں نے بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو بھی قتل کر دیا ہے، معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے، مقتولین کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔









