بیوی نے فون توڑنے پر شوہر کی سرعام پٹائی کر دی

0
142
بیوی نے فون توڑنے پر شوہر کی سرعام پٹائی کر دی

بیوی نے فون توڑنے پر شوہر کی سرعام پٹائی کر دی

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر للت پور میں خاتون نے شوہر کو سڑک پر سب کے سامنے مارنا شروع کر دیا، میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر بحث شروع ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی تو شوہر نے غصے میں فون زمین پر دے مارا۔

فون کے ٹوٹتے ہی بیوی نے شوہر کو بالوں سے کھینچ کر سڑک پر ہی مارنا شروع کر دیا، اس نے شوہر کو تھپڑوں اور مکوں سے پیٹنا شروع کیا تو لاگ بیچ بچاؤ کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن خاتون کے آگے کسی کی نہ چلی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر بہت مشکل سے شوہر کی جان چھڑائی۔

Leave a reply