بیوہ کو 26 سال بعد اس کا حق مل گیا

0
167
بیوہ کو 26 سال بعد اس کا حق مل گیا

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ نے اراضی کیس میں جھوٹی گواہی اور بوگس قانونی چارہ جوئی پر بیوہ شمیم اختر کو وراثت میں ملنے والی جائیداد فوری طور پر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین پر 5 لاکھ کا جرمانہ عائد کر دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ آج اعتراف کر لیں تو آخرت کے عذاب سے بچ جائیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے3رکنی بینچ نےچکوال کی 456 کنال اراضی کاکیس نمٹادیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جائیداد سے متعلق کیس میں وراثت میں ملنے والی جائیداد بیوہ کو فوری منتقل کرنے کا حکم دیا اور جھوٹی گواہی اور جعلی قانونی چارہ جوئی پر فریقین کو 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں محکمہ ریونیو کی جائیداد سے وصولی کی جائے گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئےہیں کہ وراثت کے سادہ کیس کو پیچیدہ ترین بنادیا گیا ہے، خواتین کو وراثت سے محروم کرنیکا کلچر ختم ہوناچاہیے، بوگس اور جعلی شہادتیں دینےوالے فریقین کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ 26 سال سے بہت زیادہ قانونی چارہ جوئی ہوئی ہے، چاہتے ہیں کہ فریقین بیوہ کا حق مار کر مزید گناہ نہ کریں، جو بھی جائیداد کو دبانا چاہتا ہے، وکلاء ایسے جھوٹے مقدمات نہ لیں۔

Leave a reply