
ہاٹ لائن نیوز : حکومت نے سرحدی حفاظت کو سخت کرنے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر بائیو میٹرک مشینیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے بین الاقوامی مسافروں کی بائیو میٹرک تصدیق اکو لازمی قرار دے دیا ہے، بائیو میٹرک تصدیق کے باعث مطلوب ملزمان کا ملک کے اندر اور باہر سفر کرنا ناممکن ہو جائے گا۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایئرپورٹس کے انٹرنیشنل امیگریشن کاؤنٹرز پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی جائیں۔ بائیو میٹرکس مسافروں کی موثر اسکریننگ کو یقینی بنائے گا۔









