بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پہنچ گئے

0
148
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پہنچ گئے

ہاٹ لائن نیوز : بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی دو دن کے دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق ، اس دورے سے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے معاملے میں پاکستان اور آئی اے ای اے کی شراکت کو گہرا کرنے کا موقع ملیگا۔ رافیل گروسی اپنے دورے کے دوران پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقات کرینگے ، مختلف سیمینار میں شرکت کرینگے اور جوہری بجلی پیدا کرنیوالے مقام پر بھی جائیں گے۔

پاکستان اور آئی اے ای اے کے مابین طویل عرصے سے تعاون 1957ءمیں شروع ہوا۔ پاکستان اسوقت ایجنسی کے تکنیکی تعاون پروگرام کے سب سے بڑے فائدہ مند ممالک میں سے ایک ہے۔

Leave a reply