بیرونِ ملک سے آنے والوں کو پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے میں بڑی سہولت

0
18
بیرونِ ملک سے آنے والوں کو پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے میں بڑی سہولت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی مسافروں کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرا دی ہے جس کے تحت وہ اپنا ذاتی موبائل فون پاکستان میں 120 دن تک بغیر کسی ٹیکس یا کسٹم ڈیوٹی کے استعمال کر سکتے ہیں۔
اس سہولت کا مقصد پاکستان آنے والے اوورسیز پاکستانیوں اور سیاحوں کو مقامی سم کے ساتھ اپنے فون کے استعمال میں آسانی فراہم کرنا ہے، تاکہ انہیں اضافی اخراجات یا رجسٹریشن کی پیچیدگیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پی ٹی اے کے مطابق یہ عارضی موبائل رجسٹریشن ہر دورۂ پاکستان پر حاصل کی جا سکتی ہے۔ یعنی اگر کوئی شخص دوبارہ پاکستان آتا ہے تو وہ نئی درخواست دے کر دوبارہ 120 دن کے لیے ٹیکس فری رجسٹریشن حاصل کر سکتا ہے۔
رجسٹریشن کے عمل کے دوران صارف کو موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر، پاسپورٹ کی تفصیلات، نادرا کی جانب سے جاری کردہ اوورسیز شناختی نمبر، پاکستان میں فعال موبائل نمبر اور آمد و روانگی کی تاریخ فراہم کرنا ہوتی ہے، جن کی تصدیق متعلقہ سرکاری ریکارڈ سے کی جاتی ہے۔
یہ سہولت پی ٹی اے کے ڈی آئی آر بی ایس نظام کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔ صارفین تین طریقوں سے درخواست جمع کرا سکتے ہیں ۔

صارفین کی رہنمائی کے لیے پی ٹی اے نے ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی ہے
صارفین کی رہنمائی کے لیے پی ٹی اے نے ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں رجسٹریشن کا پورا طریقہ آسان انداز میں سمجھایا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس اقدام سے غیر قانونی موبائل فونز کے استعمال میں کمی آئے گی، اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی اور ٹیلی کام نیٹ ورک کی سکیورٹی مزید بہتر بنائی جا سکے گی۔

Leave a reply