بیرسٹر گوہر: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت پر شدید تشویش

0
69
بیرسٹر گوہر: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت پر شدید تشویش

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کو بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان سے ملاقات سیاسی معاملہ نہیں بلکہ ایک بنیادی انسانی اور قانونی حق ہے۔
بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ منگل کو عمران خان سے ملاقات متوقع ہے اور اس عمل کو سیاست سے علیحدہ رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملاقاتیں عدالتی احکامات کے مطابق ہونی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے پارٹی قیادت نے پندرہویں مرتبہ چیف جسٹس سے ملاقات کی درخواست کی، لیکن ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔ اس موقع پر ایک تحریری پیغام بھی چھوڑا گیا، جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں کی سماعت کی اپیل کی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عمران خان سے ملاقات قانونی حق کے تحت ضروری ہے، اور اسی سلسلے میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے باقاعدہ درخواست جمع کروا دی ہے۔ علاوہ ازیں، ایک خط بھی اراکین کے دستخطوں کے ساتھ چیف جسٹس کو بھی بھیجا جا رہا ہے۔
دہشت گردی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کے ساتھ کسی بھی ملاقات یا مذاکرات کے حوالے سے نہ کوئی رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی کوئی کمٹمنٹ دی گئی ہے۔

Leave a reply