بیرسٹر سیف نےپیکاایکٹ میں ترمیم کومسترد کردیا

ہاٹ لائن نیوز : مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نےکہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادی صحافت پرشب خون مارنےکے مترادف ہے، جو کہ دراصل ’’ڈیجیٹل قوم برباد پاکستان بل‘‘ ہے جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، جعلی حکومت کالے قوانین کی حامل ہے۔ میڈیا کی آزادی سلب کر دی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات نے کہا کہ ترامیم کا مقصد میڈیا سے اپنے سیاہ کارناموں کو چھپانا ہے، جعلی حکومت نے26ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا، اب ترامیم کے ذریعے صحافت کی آزادی بھی چھین لی گئی ہے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ہم اس سیاہ قانون کیخلاف صحافی برادری کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، جعلی حکومت میں کوئی ایسا ادارہ نہیں بچا ہے جو تباہ نہیں ہوا ہے ، بدترین آمریت میں اسطرح کی سخت پابندیاں نہیں دیکھی گئیں۔









