
ہاٹ لائن نیوز : بھارت کے لیجنڈ اداکار اور فلمساز راج کپور کی صد سالہ پیدائش کی تقریبات کے موقع پر منعقدہ فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اسی دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں عالیہ بھٹ کو اپنی ساس نیتو کپور کے استقبال کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تقریب میں عالیہ بھٹ اور ان کی بھابھی کرینہ کپور بھی موجود تھیں، تقریب کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں عالیہ بھٹ کو کچھ ٹینشن میں دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ کی ساس نیتو کپور تقریب کے مقام کیطرف بڑھ رہی ہیں۔ اسی دوران رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کو نیتو کپور کے پاس انکے استقبال کے لیے بھیجا تھا۔
یہ معاملہ اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب عالیہ بھٹ اپنی ساس نیتو کپور کے استقبال کے لیے آگے بڑھیں اور انہیں نظر انداز کرتے ہوئے آگے چلی گئیں جب کہ عالیہ بھٹ انکے پیچھے چلی گئیں۔
اس دوران عالیہ بھٹ کچھ پریشان ہوگئیں لیکن کرینہ نے عالیہ کا ساتھ دیا اور انہیں تسلی دینا شروع کردی۔ اس تقریب میں کئی بڑے ناموں نے شرکت کی اور کسی وجہ سے نیتو کپور اپنی بہو سے ناراض نظر آئیں۔
کرینہ کپور نے جسطرح عالیہ بھٹ کو سنبھالا اسکوناظرین نے خوب سراہا تھا۔ وائرل ویڈیو میں عالیہ کو کرینہ سے کچھ دباؤ میں بات کرتےہوئےدکھایاگیا تھا، لیکن کرینہ نےاپنے تسلی بخش الفاظ اور مسکراہٹ سے عالیہ کو پرسکون کیا۔
اس تقریب کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نیٹ پر دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے۔ ایک صارف نے لکھا، ’’خاندانی تقریب میں ساس بہو کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہیں۔
ایک صارف نے لکھا، “ساس ساس ہی ہے چاہے وہ آپ کی ہو یا کسی مشہور شخصیت کی۔”









