
بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا بھرپور جواب
بھارت نے گزشتہ رات مختلف مقامات پر پاکستانی پوسٹز پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا تھا، بھارت نے ایل۔ او ۔سی، نکیال، شاردا، کھوئی رٹا اور کیل سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بھی بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا تھا، افواج پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔









