بھارت کی آرڈیننس فیکٹری میں خوف ناک دھماکہ

0
142
بھارت کی آرڈیننس فیکٹری میں خوف ناک دھماکہ

ہاٹ لائن نیوز : مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک آرڈیننس فیکٹری میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک کمپاؤنڈ کی پوری عمارت منہدم ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کیمطابق دھماکے کی نوعیت اس قدر شدید تھی کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر تک سنی گئی اور قریبی عمارتیں لرز اٹھیں۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیم نے دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے 9 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد غیر معمولی ہو سکتی ہے۔

Leave a reply