بھارت کو نیوزی لینڈ نے 36 سال بعدبھارتی سرزمین پر شکست دےدی

0
171
بھارت کو نیوزی لینڈ نے 36 سال بعدبھارتی سرزمین پر شکست دےدی

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی تھی۔ بنگلورو میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو آٹھ وکٹوں سےشکست دےدی۔

کھیل کے آخری روز کیوی ٹیم نے 107 رنز کا ہدف دو وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ میچ کی پہلی اننگز میں ہوم گراؤنڈ پر بھارتی ٹیم کا سب سے کم اسکور 46 رنز تھا۔

نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ یادرہے کہ نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد ہندوستانی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔

Leave a reply