بھارت کا پاکستان سےدوسرارابطہ،ممکنہ سیلاب سے آگاہ کردیاگیا

0
172
بھارت کا پاکستان سےدوسرارابطہ،ممکنہ سیلاب سے آگاہ کردیاگیا

اسلام آباد: بھارت نے 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر پاکستان سے رابطہ کیا ہے اور دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کے خطرے سے پیشگی آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی وزارت خارجہ سے سفارتی ذرائع کے ذریعے رابطہ کر کے پانی کی صورتحال سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں۔ ماضی میں بھی بھارت کی جانب سے سیلابی پانی سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی رہی ہیں، تاہم اس بار یہ معلومات سندھ طاس معاہدے کے تحت مقرر فورم کے بجائے براہِ راست سفارتی چینلز کے ذریعے دی گئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق بھارت کی جانب سے 24 اگست کو دی گئی یہ وارننگ سندھ طاس کمیشن کو نظرانداز کرتے ہوئے دی گئی، جو معاہدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ بھارت معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کا پابند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل قرار دینا نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave a reply