بھارت کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ

0
123
بھارت کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ

بھارت نے اپنا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا۔

نئی دہلی کے مطابق سی ایم ایس-03 نامی یہ سیٹلائٹ ملک بھر اور قریبی سمندری علاقوں میں بہتر مواصلاتی خدمات فراہم کرے گا۔ اس کا وزن تقریباً 4 ہزار 410 کلوگرام ہے اور اسے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا کے خلائی مرکز سے مدار میں بھیجا گیا۔

یہ مشن بھارت کے خلائی پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا خلائی شعبہ مسلسل نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

Leave a reply