بھارت میں 170 سے زائد مدارس بند

0
161
بھارت میں 170 سے زائد مدارس بند

بھارت میں 170 سے زائد مدارس بند

مودی سرکار نے اتراکھنڈ میں مسلم مدارس پر کریک ڈاؤن جاری رکھا، 170 سے زائد مدارس کو غیر قانونی قرار دے کر بند کرنے کا عمل شروع کر ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے 129 مدارس میں زیر تعلیم ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہرادون، اودھم سنگھ نگر اور نینی تال میں بھی پولیس اور انٹیلی جنس کی کارروائیوں سے مسلمانوں میں خوف کی لہر ہے، بنبھول پورہ میں بھی سات مدارس بغیر کسی نوٹس کے سیل کیے گئے ہیں۔

مودی سرکار کی سرپرستی میں دھامی حکومت یہ نیا حربہ استعمال کر رہی ہے کہ مدارس پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ’’شدت پسندی کا گڑھ‘‘ ہیں، دینی تعلیم کو دہشت گردی سے جوڑ کر بی۔ جے۔ پی حکومت اپنی فرقہ وارانہ سیاست کو چمکانے میں مصروف ہے۔

Leave a reply