
بھارت سے واپس آئے 2 بچوں کے علاج کا ذمہ آرمی چیف نے لے لیا
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت سے واپس آئے ہوئے دو بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا، پہلگام حملے کے بعد مودی سرکار نے غیر انسانی اقدام کرتے ہوئے زیر علاج مریضوں کو بھی پاکستان واپس بھیج دیا ہے، دل کے عارضے میں مبتلا دو بچوں کے والد شاہد احمد نے مودی سرکار کے غیر انسانی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، حیدر آباد کے رہائشی شاہد احمد نے کہا کہ ان کے دو بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج کرانے کے لیے وہ بھارت گئے تھے۔









