
ہاٹ لائن نیوز : بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ کے آئی سی سی کے سربراہ بننےکےبعد بھارتی کرکٹ بورڈ کےسیکرٹری کاعہدہ خالی ہے اور ابھیتک انکی تقرری نہیں کی گئی۔
بھارتی بورڈ کےسیکرٹری جےشاہ نے آئی سی سی کےچیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
جے شاہ کےچلےجانے کے بعد بھارتی بورڈ کےعبوری سیکریٹریکا تقرر نہیں ہوسکا، روزمرہ کے امور کیلیے بورڈ میں سیکریٹری کی تقرری ضروری ہے۔ روزمرہ کے امور پر سیکرٹری کے دستخط ہوتے ہیں، سیکرٹری نہ ہونےکے باعث بورڈ کے امور ٹھپ ہیں۔









