بھارتی پنڈت نے مودی کے دعووں کا پول کھول دیا

بھارتی پنڈت نے مودی کے دعووں کا پول کھول دیا
1 ہندو پنڈت نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کو دوران پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے، مودی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے معلوم کیا تو پتا چلا کہ بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کوئی بندوبست ہی نہیں ہے، بھارتی حکومت انڈس کا پانی روکنے پر کام کرے گی تو کم از کم بیس سال چاہئیں، انھوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار ایسے ہی کہتی رہی کہ ہم پاکستان کا پانی روک دیں گے، بھارتی عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے، ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ کسی نہ کسی کی تو ناکامی ہے تو جس کی ناکامی ہے اسے پکڑو۔









