
ہاٹ لائن نیوز : مکسڈ مارشل آرٹ ایشین چیمپئن شپ 18 سے 22 اگست تک لاہور میں ہوگی۔ ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھارتی فائٹرز اور کوچز واہگہ بارڈر کے راستے کل لاہور پہنچیں گے۔
پہلی بار پاکستان میں ہونے والی مکسڈ مارشل آرٹ ایشین چیمپئن شپ میں بریو کامبیٹ فیڈریشن کے مقابلے بھی ہوں گے۔ بریو کامبیٹ اور ایشین چیمپئن شپ مقابلوں میں 23 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔









