بھارتی میوزک انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب

0
187
بھارتی میوزک انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب

بالی ووڈ کی گلوکارہ کنیکا کپور نے ہندوستانی میوزک انڈسٹری کی تلخ حقیقت کو بے نقاب کیا۔

بالی ووڈ کے مشہور گانا ‘چٹیاں کلائیاں اور ‘بیبی ڈول’ کی گلوکارہ کنیکا کپور نے میوزک انڈسٹری کے بارے میں انکشاف کیا ، کہا کہ انڈسٹری میں زیادہ تر گلوکاروں کو انکی ادائیگی نہیں کیجاتی ہے۔

ایک انٹرویو میں ، کنیکا ، جس سے وائرل گانوں کے لئے رقم نہ ملنے کے بارے میں پوچھا گیا تھا ، نے کہا کہ ‘گلوکاروں کو اکثر کم معاوضہ دیا جاتا ہے یا بالکل بھی ادا نہیں کیا جاتا ہے۔’

گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں گانوں کے لئے 101 روپے کی تھوڑی سی رقم ادا کی گئی تھی ،انڈسٹرج گلوکاروں کیساتھ ایسا سلوک کرتی ہے جیسے انہیں گانےدیکراحسان کیاگیاہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف نئے گلوکاروں تک ہی محدود نہیں ہے ، میں ہندوستان کے مشہور گلوکاروں کے بارے میں بھی بات کرسکتی ہوں جنکومعاوضہ نہیں دیاگیاہے۔

Leave a reply