بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں گرنےسے5 اہلکار ہلاک، 9 زخمی

0
142
بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں گرنےسے5 اہلکار ہلاک، 9 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں گر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرک کھائی میں گرنےکےحادثے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور9 زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔ واقعے میں دہشت گردی کے کسی بھی عنصر کو مسترد کرتے ہیں۔

ریسکیو آپریشن کے دوران 5 فوجیوں کی لاشیں کھائی سے نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر 5 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت اور تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

Leave a reply