بھارتی فوج پر حملہ ؛ ایک اہلکار ہلاک ہوگیا

0
158
بھارتی فوج پر حملہ ؛ ایک اہلکار ہلاک ہوگیا

ہاٹ لائن نیوز : مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر کے ضلع ادھم پور میں نامعلوم مسلح افراد نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک سب انسپکٹر کو نشانہ بنایا۔

اہلکار کو 5 سے زائد گولیاں لگیں اور اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران صحت یاب نہ ہوسکا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ زیادہ خون بہنا تھا۔

حملے میں مارے گئے افسر کی شناخت کلدیپ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔

Leave a reply