بھارتی فوج میں بغاوت شروع، فضائیہ کے نائب سربراہ تبدیل

بھارتی فوج میں بغاوت شروع، فضائیہ کے نائب سربراہ تبدیل
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کے بعد اب بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، بھارتی فوج کی قیادت تاش کے پتوں کی طرح بکھرنے لگی، ایک کے بعد ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار کی تنزلی ہو رہی ہے، مودی سرکار کو اعلیٰ عسکری قیادت کی طرف سے انکار ہو چکا ہے، اس مرتبہ فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل نے انکار کر دیا ہے۔
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کو پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے، ایئر مارشل ایس پی دھرکر کو 7 ماہ بعد یی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، ایئر مارشل جو کہ گزشتہ رات رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کے انچارج بھی تھے، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھائے گئے ہیں، کیونکہ پاک فوج نے انڈین رافیل طیارے کو جلدی اور مؤثر طریقے سے روکا اور بھارتی رافیل طیارے پاکستانی جدید ریڈاروں کے سامنے بے بس ہو کر راستہ اپنا کھو بیٹھے تھے۔








