بھارتی فضائیہ کاطیارہ تباہ

0
129

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک انسٹرکٹر اور دوسرا کیڈٹ شامل ہے۔

ہندوستانی فضائیہ کے آفیشل ایکس پینڈل نے کہا کہ دونوں پائلٹ مارے گئے تاہم کسی شہری کی جان یا مال کو نقصان نہیں پہنچا۔ فضائیہ نے طیارے کے حادثے کی وجوہات جاننےکیلے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی طیارے کے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا۔ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ طیارے کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری شروع کی جائے گی۔

Leave a reply