بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی شہر پر دھماکہ خیز مواد گرا دیا

ہاٹ لائن نیوز : راجستھان کے پوکھرن علاقے میں بھارتی فضائیہ نے غلطی سے اپنے ہی شہر پر دھماکہ خیز مواد گرا دیا۔ یہ واقعہ جیسلمیر ضلع کا ہے۔ دھماکے میں کسی کے ہلاک یازخمی ہونیکی اطلاع نہیں ہے۔
رام دیورا پولیس اسٹیشن کے انچارج شنکر لال نے بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیارے سے گرایا گیا دھماکہ خیز مواد ایک گاؤں کے باہر پوکھران فائرنگ رینج میں پھٹ گیا۔
کسی بھی لڑاکا طیارے سے گرائے جانے والے دھماکہ خیز مواد کو ہوائی سٹور کہا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، ہندوستانی فضائیہ نے کہا کہ ایئر اسٹور کا گرنا تکنیکی خرابی کا نتیجہ ہے۔









