بھارتی سپریم کورٹ پربندروں نےدھاوا بول دیا

0
159
بھارتی سپریم کورٹ پربندروں نےدھاوا بول دیا

ہاٹ لائن نیوز : اس بار بندروں نے سپریم کورٹ آف انڈیا کا رخ کیا۔بھارتی سپریم کورٹ میں بندروں کی آمد نے وہاں وکلاء کو خوب مزہ دیا۔

حال ہی میں کچھ بندر سپریم کورٹ آف انڈیا کی راہداری میں داخل ہوئے اور راہداری پر رکھے ڈبوں سے وکلا کے لنچ باکس کے تھیلے چرانے کی کوشش کی۔

بھارتی سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سنجے ہیگڑے نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بندروں کو سپریم کورٹ کے وکلاء کے سامنے راہداری پر چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بندروں میں سے ایک کمرہ عدالت کے دروازے کے پاس ایک چھوٹی سی شیلف پر چھلانگ لگاتا ہے اور ایک بیگ پکڑتا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے وکلا مسکراتے ہوئے یہ تمام مناظر دیکھ رہے تھے اور اپنے موبائل فون پر ویڈیو بھی بنا رہے تھے کہ اسی دوران ایک بندر نے بیگ سے لنچ باکس نکالا اور اسے کھولنے میں تگ و دو کی۔

Leave a reply