بھارتی ایتھلیٹس ڈوپنگ ٹیسٹ میں دنیا میں سرفہرست

0
78
بھارتی ایتھلیٹس ڈوپنگ ٹیسٹ میں دنیا میں سرفہرست

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی تازہ رپورٹ کے مطابق بھارتی ایتھلیٹس مسلسل تیسرے سال دنیا میں سب سے زیادہ مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ دینے والے کھلاڑیوں میں شامل رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں بھارت کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے 7113 ڈوپنگ ٹیسٹ کیے جن میں سے 260 مثبت پائے گئے۔ اس فہرست میں فرانس 91 مثبت ٹیسٹ کے ساتھ دوسرے اور اٹلی 85 مثبت ٹیسٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

اسی دوران پاکستان میں 13 مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ رپورٹ ہوئے۔

واڈا کی سالانہ رپورٹ میں عالمی کھیلوں میں ڈوپنگ کے خلاف جاری کوششوں اور مثبت ٹیسٹ کے اعداد و شمار کی تفصیل بھی شامل کی گئی ہے۔

Leave a reply