بھارتی اداکارہ سونل چوہان دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل

0
53
بھارتی اداکارہ سونل چوہان دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع کے سبب دبئی ائیرپورٹ پر موجود کئی مسافر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں بالی وڈ اداکارہ سونل چوہان بھی شامل ہیں۔
سونل چوہان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ دبئی میں پھنسی ہوئی ہیں کیونکہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اداکارہ نے بھارتی حکومت سے محفوظ واپسی کے لیے رہنمائی اور مدد کی درخواست کی ہے۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ “معزز وزیراعظم نریندر مودی جی، میں دبئی میں جاری بحران کے سبب پھنسی ہوں۔ پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں اور بھارت واپس آنے کا کوئی واضح راستہ نہیں ہے۔ میں حکومت سے مدد کی اپیل کرتی ہوں اور اس کے لیے شکر گزار رہوں گی۔”
ایران کی جانب سے حالیہ جوابی کارروائی کے بعد دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے، جن میں دبئی انٹرنیشنل اور آل مکتوم انٹرنیشنل شامل ہیں، غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جس سے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Leave a reply