بھارتی اداکارنےشادی کااعلان کردیا

0
236
بھارتی اداکارنےشادی کااعلان کردیا

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نے اپنی گرل فرینڈ اور اداکارہ و ماڈل لین لیشرم کے ساتھ اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

رندیپ ہودا اور لیان لیشرم نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی، جس میں جوڑے نے کہا، “ہم اس سال 29 نومبرکومنی پور میں اپنے خاندان وقریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کریں گے۔

پوسٹ میں کہا گیا، ’’ہمارا استقبالیہ ممبئی میں ہوگا جس میں رشتہ دار، خاندان ، قریبی دوست شرکت کریں گے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی شادی کی خبر آپ سب کے ساتھ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔

بالی ووڈ جوڑے کی پوسٹ پر ان کے مداحوں اور فنکاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کرنے کے بعد، رندیپ ہودا اور لیشرم نے اپنی نئی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply