بگ بیش لیگ کی تاریخ میں نیا باب، پہلا میچ آسٹریلیا سے باہر کھیلا جائے گا

0
0
بگ بیش لیگ کی تاریخ میں نیا باب، پہلا میچ آسٹریلیا سے باہر کھیلا جائے گا

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، کیونکہ پہلی بار ٹورنامنٹ کا کوئی میچ آسٹریلیا سے باہر کھیلا جائے گا۔

2026-27 سیزن کا پہلا مقابلہ 12 دسمبر کو بھارت کے شہر چنئی میں واقع ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، جہاں دفاعی چیمپئن پرتھ اسکارچرز کا سامنا میلبرن رینیگیڈز سے ہوگا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اس خصوصی میچ کا اعلان ایک تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس منصوبے کو آسٹریلیا اور بھارت کی حکومتوں کے تعاون سے ممکن بنایا گیا ہے۔

یہ میچ بگ بیش لیگ کے عالمی پھیلاؤ اور آسٹریلیا و بھارت کے درمیان کرکٹ روابط کو مزید مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply