
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے کامران چورنگی کے قریب بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر تھانے کی حدود کامران چورنگی کے قریب ڈاکوؤں نے قربانی کے جانوروں سے بھرا شہزور ٹرک چوری کر لیا۔
پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان ٹرک لے کر فرار ہو گئے، شہزور کے ٹرک میں 30 سے زائد بکریاں تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہزور کے ڈرائیور سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔








