بڑھتے ٹریفک مسائل پر بڑا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ ہٹا دیے گئے

0
80
بڑھتے ٹریفک مسائل پر بڑا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ ہٹا دیے گئے

کراچی میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی سطح پر اہم انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مظہر نواز شیخ کو کراچی کا نیا ڈی آئی جی ٹریفک مقرر کر دیا گیا ہے، جنہوں نے فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس حوالے سے تقرری کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک کی بگڑتی صورتحال، ناقص انتظامات اور شہریوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ نئے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹریفک نظام میں بہتری لائیں اور قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے مستقبل قریب میں مزید عملی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

Leave a reply