بچے کو لفٹ میں پھنسا دیکھ کر باپ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

0
136
بچے کو لفٹ میں پھنسا دیکھ کر باپ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

بچے کو لفٹ میں پھنسا دیکھ کر باپ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی شہر بھوپال کے علاقے مسرود میں 1 رہائشی عمارت کی لفٹ میں بجلی چلے جانے کی وجہ سے آٹھ سالہ بچہ پھنس گیا، اس بچے کا باپ رشیراج اپنے کم عمر بیٹے کو لفٹ میں پھنسا دیکھ کر خوف و ہراس میں مبتلا ہو گیا اور اس کے بعد وہ فوراً دوڑتا ہوا سکیورٹی گارڈ کے پاس گیا تاکہ جنریٹر آن کرا سکے، لیکن وہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گر پڑا اور بے ہوش ہو گیا۔

پڑوسیوں نے سی۔پی۔آر کے ذریعے سے اس آدمی کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن کوئی ردعمل نہ ملنے پر انہوں نے اسے اسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے البتہ لفٹ میں پھنسے بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

Leave a reply