بچے کو عدالتی حکم پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : برطانیہ میں عدالتی حکم پر بچے کو موت کے گڑھے میں دھکیل دیا گیا۔ ماں کی مخالفت کے باوجود عدالت نے بیمار بچے کو موت کے گھاٹ اتارنے کا حکم دے دیا۔ یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا سب سے منفرد کیس ہے اور برسوں یاد رکھا جائے گا۔
چھوٹا آئڈن ایک شدید، تیزی سے ترقی کرنے والی اور لاعلاج اعصابی بیماری میں مبتلا تھا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ دیکھنے اور سننے کے علاوہ سونگھ اور محسوس کر سکتا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بچے کا علاج روک دیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ عدالت کے حکم پر آکسیجن ڈیوائس ہٹا دی گئی۔
میٹرو ڈیلی کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایک سالہ آئڈن بارک جمعرات کو وسطی لندن کے مشہور گریٹ اورمنڈ ہسپتال میں انتقال کر گیا۔ سماجی حلقوں نے عدالتی حکم اور اس کی تعمیل دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔









