بچے کو دانتوں سے کاٹنے والا سفاک باپ گرفتار

0
212
بچے کو دانتوں سے کاٹنے والا سفاک باپ گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں پولیس نے تین سالہ بچے پر وحشیانہ تشدد کرنے والے باپ کو گرفتار کر لیا، بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

سبزہ زار کے علاقے میں چیخ و پکار سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور پولیس کوکال کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سفاک باپ کو گرفتار کر لیا اور زخمی تین سالہ بچے عرشمان کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسکی بیٹی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کےحوالے کر دیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے بھی بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے، نوجوان عرشمان کے جسم پر دانتوں سے کاٹنے کے نشانات واضح ہیں۔

Leave a reply