بچے، بڑے اور بوڑھے سب جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف

بچے، بڑے اور بوڑھے سب جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف
اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی سارے شہروں نے سبز اور سفید رنگ کی چادر اوڑھ لی ہے، ہر طرف جھنڈیاں، ٹوپیاں، شرٹس بیجز اور دیگر لوازمات فروخت کے لیے نظر آتے ہیں۔ بچے، بڑے اور بوڑھے سبھی جوش اور ولولے کے ساتھ جشنِ آزادی کی تیاریوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی اگست شروع ہوتا ہے، وہ پورے جوش و خروش کے ساتھ آزادی کی تقریبات میں حصہ لیتے ہیں، بازاروں میں رونق دکھائی دیتی ہے اور ہر کوئی آزادی کے جذبے کو تازہ کر رہا ہوتا ہے۔