بچہ پہاڑوں پر بکریاں چراتے ہوئے پتھریلے گڑھے میں پھنس گیا

0
143
بچہ پہاڑوں پر بکریاں چراتے ہوئے پتھریلے گڑھے میں پھنس گیا

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں پہاڑی پتھروں کے گڑھے میں بچہ پھنس گیا، بچے کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کیمطابق راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے گاؤں جھمترا کا رہائشی 12 سالہ لڑکا پہاڑوں پر بکریاں چراتے ہوئے پتھریلے گڑھے میں پھنس گیا۔

ترجمان ریسکیو کیمطابق سڑک سے جائے حادثہ تک رسائی ممکن نہیں، ایمرجنسی ریسکیو گاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں۔ دوسری جانب ہول کےاندر ہی بچے کو ڈریپ لگا دی گئی ہے، بچے کو نکالنے کیلیےریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Leave a reply