
بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل منظور
صدر پاکستان آصف زرداری نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیے ہیں، اب پاکستانی قانون کے مطابق نکاح خواں کوئی بھی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں پر 1 یا دونوں فریق اٹھارہ سال سے کم عمر ہوں، خلاف ورزی کرنے والے نکاح خواں کو 1 سال کہ قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا، 18 سال سے زیادہ عمر کا آدمی اگر کم عمر لڑکی سے شادی کرے گا تو اسے تین سال قید بامشقت ہو گی۔
سینیٹ میں کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل منظور کیا ہے، یہ بل قومی اسمبلی میں شرمیلا فاروقی نے جبکہ سینیٹ میں شیری رحمان نے پیش کیا تھا، عدالت کو اگر علم ہو کہ بچوں کی شادی ہو رہی ہے تو وہ شادی کو روکنے کے لیے حکم جاری کرے گی، عدالت کو اطلاع دینے والا فریق اگر اپنی شناخت کو چھپانا چاہے تو عدالت اسے تحفظ فراہم کرے گی۔









