بچوں کی اموات پر محکمہ صحت کے تین افسران معطل

0
214
بچوں کی اموات پر محکمہ صحت کے تین افسران معطل

ہاٹ لائن نیوز : پتوکی کے نواحی علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی۔ خسرہ سے 5 روز میں 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مزید 6 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، 5 روز میں 5 بچے خسرہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔دوسری جانب پنجاب میں خسرہ کے بڑھتے کیسز پر صوبائی محکمہ صحت متحرک ہو گیا ہے۔

تحصیل کبیروالا میں خسرہ سے 5 بچوں کی ہلاکت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر عبدالمجید، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فضل الرحمان بلال، ڈی ڈی ایچ او کبیروالا ڈاکٹر عالم شیر کو معطل کر دیا گیا۔

Leave a reply