بچن خاندان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو اداس کر دیا

0
277
بچن خاندان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو اداس کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : فی الحال ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں۔ انہیں الگ الگ مختلف تقریبات میں شرکت کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔ ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن خاندان سے تقریباً غائب ہیں۔ ایسے میں بچن خاندان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو اداس کر دیا۔

اس ویڈیو میں ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ ایشوریا رائے کی بجائے اپنی والدہ جیا بچن اور بہن شویتا نندا کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آ رہے ہیں۔ اس موقع پر ابھیشیک بچن اپنی والدہ اور بہن سے ہٹ کر اپنی گاڑی کی طرف بڑھے، وہ فوٹوگرافرز کے لیے تصاویر لینے کے لیے بھی نہیں رکے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے مداحوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا۔ مداحوں نے پوچھا ایشوریہ اور آرادھیا کہاں ہیں؟ کچھ مداحوں نے بچن خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بچن خاندان نے سابق مس ورلڈ اور بھارت کی معروف اداکارہ ایشوریا کی زندگی برباد کر دی۔

ایک مداح نے اس سب کے لیے ابھیشیک کی بہن کو مورد الزام ٹھہرایا اور کہا کہ جن گھروں میں شادی شدہ نند راج کرتی ہے، وہاں بہو کا گھر کبھی نہیں بستا۔

Leave a reply