
ہاٹ لائن نیوز : ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے ساتھ ہی بٹ کوائن کی قدر آسمان کو چھونے لگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بٹ کوائن کی قیمت 90 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس کی بڑی وجہ حالیہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت ہے۔ سرمایہ کار پر امید ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کرپٹو کرنسی کی صنعت کو سپورٹ کرے گی، جس سے مانگ اور قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
ایک بٹ کوائن 89,637 ڈالر کی اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جو کہ تقریباً 7.44 لاکھ روپے ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس بتا رہی ہیں کہ بٹ کوائن کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔









